نئی دہلی، 17 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک جن شکتی پارٹی نے آج کہا کہ وہ گجرات انتخابات میں اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی ؛ بلکہ اس انتخاب میں بی جے پی کی حمایت کرے گی ۔ غور طلب ہے کہ پارٹی سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے بی جے پی کے حق میں ریاست میں کافی انتخابی مہم میں حصہ لیا ہے ۔اگلے ماہ دو مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لئے بی جے پی نے دلت ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کے تحت اپنے انتخابی مہم میں رام ولاس پاسوان کو بھی انتخابی مہم می اتارا تھا ۔ایل جے پی کے پارلیمانی بورڈ کے سربراہ چراغ پاسوان نے ایک بیان میں کہا کہ میری پارٹی بی جے پی کی مکمل حمایت دے گی اور کوئی امیدوار نہیں اتارے گی۔